آبنائے ہرمز میں عمان کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی، ٹرمپ کی دھمکی

فہرستِ مضامین

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں امریکی کوششوں میں عمان کی مداخلت کی صورت میں امریکا حملہ کرسکتا ہے۔

امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے عمان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائیوں میں رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔

ٹرمپ اس سے قبل بھی رواں سال مئی میں عمان کے خلاف حملے کی دھمکی دے چکے ہیں۔

امریکی صدر کے مطابق واشنگٹن نے پاسداران انقلاب کے ساتھ براہِ راست پسِ پردہ رابطے کا راستہ بھی قائم کرلیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی عسکری صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے پاس اب بھی ہتھیاروں کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔ ان کے بقول اب تک استعمال کیے گئے ہتھیار مجموعی ذخائر کے مقابلے میں نہ ہونے کے برابر ہیں۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا کے پاس درمیانے درجے کے ہتھیاروں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں