پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ کسی بھی سطح پر مذاکرات نہیں ہو رہے اور نہ ہی سفارتی ذرائع سے کوئی بات چیت جاری ہے۔
ان کے مطابق سفارتی معاملات وزارت خارجہ اور دیگر متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہیں، جبکہ امریکا کے ساتھ مذاکرات نہ ہونے کی بنیادی وجہ واشنگٹن کی جانب سے ماضی کے وعدوں سے انحراف ہے۔
بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کو تیل کی قیمتوں پر عارضی اثر ڈالنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کے خیالی تصورات میدانِ جنگ میں امریکا کی مدد نہیں کرسکتے۔
ترجمان پاسداران انقلاب کا کہنا تھا کہ امریکا کے پاس اب واحد راستہ شکست تسلیم کرنا اور ایران کی شرائط قبول کرنا ہے۔