پی ٹی آئی کو ریلیف پہلے مل سکتا تھا؟ رانا ثنااللہ نے اہم دعویٰ کردیا

فہرستِ مضامین

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنااللہ نے عمران خان سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتِ عظمیٰ کا فیصلہ آزادانہ اور میرٹ پر مبنی ہے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ تحریک انصاف نے قانونی راستہ اختیار کرنے میں تاخیر کی، اگر پارٹی نے عدالت سے رجوع کیا ہوتا تو اسے پہلے ہی ریلیف مل سکتا تھا۔ ان کے مطابق تحریک انصاف نے بالآخر درست فورم پر کیس پیش کیا، جہاں فیصلہ میرٹ کی بنیاد پر سامنے آیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی آج سپریم کورٹ کے فیصلے کی تعریف کر رہی ہے، تاہم سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ پسند کے فیصلے نہ آنے کی صورت میں بھی عدالتوں کا احترام برقرار رکھیں۔

اپوزیشن سے مذاکرات کے حوالے سے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کافی عرصے سے موجود ہے، تاہم اپوزیشن کی طرف سے اس پر تاحال مثبت ردعمل سامنے نہیں آیا۔

نئے صوبوں کے قیام سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ فی الحال اس معاملے پر صرف بحث جاری ہے۔ جب کوئی واضح تجویز یا پیش رفت سامنے آئے گی تو مسلم لیگ ن اس حوالے سے اپنی پالیسی اور رائے طے کرے گی۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں