شاہ رخ خان کی رہائش گاہ ’منت‘ میں دو سانپ نکل آئے

فہرستِ مضامین

بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی ممبئی میں واقع معروف رہائش گاہ ’منت‘ میں دو سانپ نکل آنے کے بعد ریسکیو ٹیم کو طلب کرنا پڑا۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق ممبئی کے علاقے بینڈ اسٹینڈ میں واقع گھر کے لان میں دو سانپ دیکھے گئے، جس کے بعد سانپ پکڑنے والے وکی دوبے کو رات تقریباً 8 بجے موقع پر بلایا گیا۔

ریسکیو آپریشن کے دوران ایک سانپ سیڑھی کے نیچے سے پکڑ لیا گیا، جبکہ دوسرا گھر کے اندر داخل ہوگیا۔ ٹیم نے تلاش کے بعد دوسرے سانپ کو بھی بحفاظت قابو کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق پکڑے گئے سانپوں میں سے ایک کی شناخت تقریباً 8 فٹ لمبے انڈین ریٹ اسنیک کے طور پر ہوئی، جو غیر زہریلا سانپ ہے۔

ریسکیو ٹیم نے دونوں سانپوں کو رہائشی علاقے سے دور لے جا کر ان کے قدرتی مسکن میں چھوڑ دیا۔ سانپوں کے غیر زہریلا ہونے کی تصدیق کے بعد ’منت‘ کے سکیورٹی گارڈز اور عملے نے بھی اطمینان کا اظہار کیا۔

شاہ رخ خان کی رہائش گاہ ’منت‘ ممبئی کے بینڈ اسٹینڈ میں واقع ہے اور دنیا بھر میں مشہور سیلیبریٹی گھروں میں شمار ہوتی ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں