عمران خان کیس میں اہم پیش رفت، حکومت کی درخواست پر اعتراض عائد

فہرستِ مضامین

سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کے فیصلے کے خلاف حکومت کی جانب سے دائر نظرثانی درخواست اعتراضات عائد کرکے واپس کردی۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے حکومتی نظرثانی درخواست پر اعتراضات عائد کیے ہیں۔ درخواست کے ساتھ پیپر بُکس مکمل نہ ہونے پر بھی اعتراض کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرنے کے بعد حکومت کی جانب سے نظرثانی درخواست دوبارہ دائر کی جائے گی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے دو روز قبل عمران خان کو علاج اور طبی معائنے کے لیے اڈیالہ جیل سے اسلام آباد کے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم تاحال انہیں اسپتال منتقل نہیں کیا گیا۔

بعد ازاں چیف کمشنر اسلام آباد نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے ذریعے عمران خان کی اسپتال منتقلی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کی تھی۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں