سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے بعد بنگلا دیش کی بھی انٹری؟

فہرستِ مضامین

بنگلا دیش نے پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ممکنہ اقتصادی و دفاعی تعاون کے فریم ورک میں شمولیت کے حوالے سے مثبت اشارہ دے دیا۔

بنگلا دیشی خبر ایجنسی کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور ہمایوں کبیر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ڈھاکا سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے ممکنہ اقتصادی یا دفاعی فریم ورک کا حصہ بننے کے امکان کو مثبت نظر سے دیکھتا ہے۔

ہمایوں کبیر کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ اپنے قومی مفادات، عالمی معیشت اور تجارت میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات معمول کی سفارتی سرگرمیوں کے تحت مزید مضبوط کیے جا رہے ہیں، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور عوامی روابط بڑھانے کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں۔

بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد کی دعوت پر وزیراعظم طارق رحمان بھی جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے، جس کے دوران دوطرفہ اور علاقائی تعاون کے امور پر بات چیت متوقع ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں