بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کیلئے وزیراعظم کا بڑا حکم

فہرستِ مضامین

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو مالی معاونت فراہم کرنے اور امدادی سرگرمیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات اور جاری امدادی کارروائیوں سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں انہیں مون سون کے اثرات، نقصانات اور متاثرہ علاقوں میں جاری ریسکیو و بحالی کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ وفاقی وزراء اور سیکریٹریز متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں اور وہاں بحالی کے کاموں کی خود نگرانی کریں۔

وزیراعظم نے کہا کہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد تک غذائی اشیاء، ضروری سامان اور دیگر امداد بلا تاخیر پہنچائی جائے تاکہ انہیں فوری ریلیف فراہم کیا جاسکے۔

انہوں نے تباہ ہونے والے گھروں اور بنیادی ڈھانچے کی بحالی کا عمل بھی فوری طور پر شروع کرنے اور امدادی سرگرمیوں میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ اداروں کو متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت یقینی بنانے کے احکامات بھی جاری کیے تاکہ قدرتی آفت سے متاثر ہونے والے افراد کو درپیش مشکلات میں کمی لائی جاسکے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں