ایک لیٹر پٹرول پر 130 روپے 75 پیسے کہاں جا رہے ہیں؟

فہرستِ مضامین

کراچی: پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی بنیادی قیمت کے علاوہ شہریوں پر ٹیکسز، لیوی اور مختلف مارجنز کی صورت میں بھاری اضافی بوجھ عائد ہے۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق صارفین ایک لیٹر پٹرول پر مجموعی طور پر 130 روپے 75 پیسے جبکہ ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 122 روپے 47 پیسے ٹیکس، لیوی اور مارجنز کی مد میں ادا کر رہے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی بنیادی لاگت 245 روپے 82 پیسے فی لیٹر ہے، تاہم مختلف ٹیکسز، لیوی اور مارجنز شامل ہونے کے بعد اس کی مقررہ قیمت 368 روپے 29 پیسے فی لیٹر تک پہنچ جاتی ہے۔

یعنی ڈیزل کی بنیادی قیمت اور صارف کی جانب سے ادا کی جانے والی قیمت کے درمیان 122 روپے 47 پیسے کا فرق ہے، جو مختلف سرکاری محصولات اور مارجنز پر مشتمل ہے۔

اسی طرح پٹرول کی قیمت میں بھی بنیادی لاگت کے علاوہ ٹیکسز، لیوی اور دیگر مارجنز شامل کیے جاتے ہیں، جس کے باعث صارفین کو فی لیٹر نمایاں اضافی رقم ادا کرنا پڑتی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات پر عائد مختلف محصولات کے باعث شہریوں پر براہِ راست مالی بوجھ بڑھنے کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹ اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی اس کے اثرات مرتب ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں