پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ کے گھر پہلے بچے کی آمد ہوئی ہے، اداکارہ نے بیٹے کو جنم دیا ہے۔
اشنا شاہ نے منگل کی شام سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی اور بتایا کہ وہ ایک بیٹے کی ماں بن گئی ہیں۔
اداکارہ نے اپنے ننھے بیٹے کی چند تصاویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کیں، تاہم تصاویر میں بچے کا چہرہ ظاہر نہیں کیا گیا۔ اشنا شاہ نے فی الحال اپنے بیٹے کا نام بھی مداحوں کے ساتھ شیئر نہیں کیا۔
خبر سامنے آنے کے بعد اشنا شاہ کے مداحوں اور شوبز سے وابستہ ساتھی فنکاروں نے انہیں اور ان کے شوہر کو پہلے بچے کی پیدائش پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کے پیغامات دیے۔
اشنا شاہ نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں مختلف کرداروں کے ذریعے اپنی منفرد پہچان بنائی اور کئی مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
اداکارہ نے 2023 میں حمزہ امین کے ساتھ شادی کی تھی، جبکہ اب ان کے خاندان میں پہلے بچے کی آمد ہوئی ہے۔