افتخار گیلانی نے میدان مار لیا، آزادکشمیر کے نئے وزیراعظم بن گئے

فہرستِ مضامین

افتخار گیلانی نے 30 ووٹ حاصل کیے، پیپلز پارٹی کے سردار مختار خان کو 14 ووٹ ملے

مظفرآباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر افتخار گیلانی آزادکشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے۔

وزیراعظم کے انتخاب کے لیے ہونے والی ووٹنگ میں افتخار گیلانی نے 30 ووٹ حاصل کیے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار مختار خان کے حصے میں 14 ووٹ آئے۔

افتخار گیلانی پہلی مرتبہ 2011 میں آزادکشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ وہ آزادکشمیر کے وزیر تعلیم کے منصب پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔

حالیہ انتخابات میں افتخار گیلانی مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر ٹیکنوکریٹ نشست سے آزادکشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ بعد ازاں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے حکومت سازی کے حوالے سے ہونے والے مشاورتی اجلاس میں انہیں وزیراعظم آزادکشمیر کے لیے امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کے مشاورتی اجلاس میں رانا ثنا اللہ، خواجہ سعد رفیق، شاہ غلام قادر، راجہ فاروق حیدر، نومنتخب اسپیکر چوہدری طارق فاروق، ڈپٹی اسپیکر احمد رضا قادری اور بیرسٹر افتخار گیلانی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

آزادکشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے 32 ارکان ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے ارکان کی تعداد 14 ہے۔ اسمبلی کی مزید 7 نشستوں پر انتخابات ہونا باقی ہیں۔

افتخار گیلانی کی کامیابی کے بعد مسلم لیگ (ن) نے آزادکشمیر میں حکومت سازی کے عمل میں اہم مرحلہ مکمل کرلیا ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں