24 اوورز، 7 وکٹیں اور بارش؛ لارڈز ٹیسٹ میں تیسرے روز کا کھیل محدود

فہرستِ مضامین

لارڈز ٹیسٹ کے تیسرے روز وقفے وقفے سے ہونے والی بارش نے کھیل کو بری طرح متاثر کیا، جس کے باعث دن بھر صرف 24 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہوسکا۔

انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنا لیے اور پاکستان کے خلاف مجموعی برتری 357 رنز تک پہنچا دی۔

تیسرے روز انگلینڈ کے ہیری بروک 34 اور ایمیلو گے 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ جیمی اسمتھ اور گس ایٹکنسن 7، 7 رنز تک محدود رہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ محمد علی اور خرم شہزاد نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

کھیل ختم ہونے پر ڈین لارنس 50 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے جبکہ اولے رابنسن 2 رنز بنا کر ان کا ساتھ دے رہے تھے۔

بارش کے باعث کھیل محدود رہنے کے باوجود انگلینڈ نے پاکستان کے لیے بڑا ہدف کھڑا کرنے کی پوزیشن مضبوط کرلی ہے، اور میچ کے اگلے روز قومی ٹیم کو انگلینڈ کی برتری مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے اہم چیلنج کا سامنا ہوگا۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں