پمز سانحہ کی تحقیقات، مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا عمل شروع

فہرستِ مضامین

اسلام آباد: سانحہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کی پارلیمانی تحقیقات کے لیے حکومت نے تمام سیاسی جماعتوں سے کمیٹی میں نمائندگی کے لیے نام طلب کرلیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی نے جمعہ کے روز سانحہ پمز کی تحقیقات کے لیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کی قرارداد منظور کی تھی، جس کے بعد حکومت نے کمیٹی کی تشکیل کے لیے تمام جماعتوں سے ارکان کے نام مانگ لیے ہیں۔

پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ کمیٹی میں تمام سیاسی جماعتوں کو نمائندگی دی جائے گی تاکہ سانحے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جاسکے۔

ذرائع کے مطابق سیاسی جماعتوں کی جانب سے نام موصول ہوتے ہی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں