موسمیاتی تبدیلی سنگین چیلنج بنتی جا رہی ہے، مصدق ملک

فہرستِ مضامین

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی وقت گزرنے کے ساتھ ایک سنگین اور بڑا چیلنج بنتی جا رہی ہے، جس سے نمٹنے کے لیے مؤثر اور بروقت اقدامات ناگزیر ہیں۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچاؤ کے لیے صرف ردعمل کافی نہیں بلکہ پیشگی منصوبہ بندی اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ بارش کے پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے بھی مؤثر حکمت عملی اختیار کی جائے اور اس پانی کو محفوظ کرکے مفید مقاصد کے لیے استعمال میں لایا جائے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر فوری اور سنجیدہ اقدامات کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں