آئی سی سی ویمنز چیمپئنز ٹرافی 2027، میزبان ملک کا اعلان ہوگیا

فہرستِ مضامین

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز چیمپئنز ٹرافی 2027 کی میزبانی سری لنکا کے بجائے بھارت کو دے دی ہے۔

آئی سی سی ویمنز چیمپئنز ٹرافی 2027 14 سے 28 فروری تک بھارت کے شہر ممبئی اور وڈودرا میں کھیلی جائے گی، جس میں مجموعی طور پر 6 ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔

میزبان بھارت کے علاوہ آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی ٹیمیں ایونٹ میں شرکت کریں گی۔

ٹورنامنٹ میں ٹیموں کی شرکت ویمنز ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کی بنیاد پر ہوئی ہے، جبکہ ٹاپ 6 ٹیموں کے تعین کے لیے 6 جولائی کوالیفکیشن کٹ آف تاریخ مقرر کی گئی تھی۔

ابتدائی طور پر ویمنز چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی سری لنکا کو دی گئی تھی، تاہم سری لنکا کو آئی سی سی کی گائیڈ لائنز کے مطابق بعض اصلاحات پر عملدرآمد کرنا ہے۔ ان اصلاحات سے متعلق معاملات جولائی میں ہونے والی آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس میں طے کیے گئے تھے۔

میزبانی کے لیے بنگلادیش، بھارت اور جنوبی افریقہ کو امیدوار وینیوز کے طور پر زیرِ غور لایا گیا تھا، جس کے بعد آئی سی سی بورڈ نے بھارت کو ایونٹ کی میزبانی دینے کی باضابطہ منظوری دے دی۔

یوں خواتین کی ویمنز چیمپئنز ٹرافی 2027 سری لنکا کے بجائے بھارت میں منعقد ہوگی، جہاں دنیا کی 6 ٹاپ ویمنز کرکٹ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے میدان میں اتریں گی۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں