سہیل آفریدی کا سندھ کے حکمرانوں پر طنز، اصل بات کیا ہے؟

فہرستِ مضامین

کراچی: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے عوام کی بدقسمتی ہے کہ ایسے لوگ ان پر حکمرانی کر رہے ہیں، ایک طرف بلاول بھٹو زرداری کو خوش آمدید کہا جاتا ہے جبکہ دوسری جانب راستوں میں کھڈے کھودے جاتے ہیں۔

کراچی میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ سندھ کے عوام نے تحریک انصاف کو عزت دی ہے اور انہوں نے ہمت کے ساتھ مبینہ فسطائیت کا مقابلہ کیا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ کراچی میں تحریک انصاف کے کارکنوں کو گرفتار کیا جاتا ہے، جبکہ پارٹی کا مؤقف ہے کہ موجودہ اسمبلیاں غلط طریقے سے وجود میں آئی ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ایک وزیراعلیٰ کی جانب سے پڑوسی ممالک سے خطرے کی بات کی جاتی ہے، لیکن اسی وزیراعلیٰ کی جماعت کی وفاق میں بھی حکومت ہے۔ ان کے بقول اس صورتحال سے یہ تاثر ملتا ہے کہ مذکورہ جماعت کا بیانیہ ریاست کے خلاف ہے۔

سہیل آفریدی نے افغانستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے دور حکومت میں افغانستان کے ساتھ پاکستان کے معاملات بہتر تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تحریک انصاف نے افغانستان سے متعلق حکومتی پالیسی پر تنقید کی تو جواب میں کہا گیا کہ ’’افغانستان چلے جاؤ‘‘۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اپنی سیاسی جدوجہد اور ذاتی پس منظر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ بسوں اور رکشوں میں سفر کرکے اسکول جاتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے رشتے دار نہیں ہیں اور نہ ہی ارب پتی ہیں۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں