صدر زرداری کا فرانس کا دورہ منسوخ، برطانیہ سے پاکستان واپسی

فہرستِ مضامین

لندن: صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنا دورہ یورپ مختصر کرتے ہوئے فرانس کا مجوزہ دورہ منسوخ کردیا ہے اور وہ برطانیہ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد 8 ستمبر کو پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے برطانیہ کے بعد دو روزہ دورے پر فرانس جانا تھا، تاہم پروگرام میں تبدیلی کے بعد فرانس کا دورہ منسوخ کردیا گیا ہے۔

اب صدر مملکت برطانیہ سے براہِ راست پاکستان واپس آئیں گے۔

واضح رہے کہ دورہ برطانیہ کے دوران صدر آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی ملاقات کی تھی۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی لندن میں صدر مملکت سے ملاقات کی۔

صدر زرداری کے دورہ یورپ مختصر کرنے اور فرانس کا دورہ منسوخ کرنے کی وجوہات کے حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں