سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے، 73 افراد زخمی ہونے کی تصدیق

فہرستِ مضامین

یمن کی حوثی تنظیم انصار اللہ کی جانب سے سعودی عرب کے مختلف شہروں میں کیے گئے حملوں کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 73 افراد زخمی ہوگئے۔

سعودی اتحادی فورس کے مطابق حوثیوں نے سعودی عرب کے شہروں ابہا، خمیس مشیط، نجران اور جازان کو نشانہ بنایا، جہاں شہری اور اقتصادی تنصیبات پر حملے کیے گئے۔

سعودی اتحادی فورس کا کہنا ہے کہ حملوں کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ سعودی حکام نے خبردار کیا ہے کہ سعودی عرب کے خلاف انصار اللہ کے حملوں کا سخت جواب دیا جائے گا۔

دوسری جانب عرب میڈیا کے مطابق یمن کے البیضا اور الجوف صوبوں میں حکومتی فورسز اور حوثی جنگجوؤں کے درمیان جھڑپوں میں بھی شدت آگئی ہے۔

یمنی فورسز نے حوثیوں کے خلاف مزید جوابی کارروائیوں کا اعلان کرتے ہوئے دارالحکومت صنعا کو دوبارہ اپنے کنٹرول میں لینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

یمنی نائب وزیر دفاع میجر جنرل سمیر الصبری کا کہنا ہے کہ حوثیوں سے صنعا واپس لینے کے لیے فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں