مریم نواز کی صاحبزادی کی شادی کی خوشیاں، نکاح کی تاریخ کا اعلان

فہرستِ مضامین

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تاریخ سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق 24 سالہ ماہ نور صفدر کا نکاح 12 ستمبر کو جاتی امرا میں ہوگا، جس میں صرف قریبی اہل خانہ اور خاندان کے افراد کو مدعو کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نکاح کی تقریب سادگی سے منعقد کی جائے گی اور اس میں محدود تعداد میں مہمان شریک ہوں گے۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گزشتہ روز لندن میں اپنی صاحبزادی ماہ نور صفدر کی گریجویشن تقریب میں شرکت کی تھی۔

اس موقع پر مریم نواز نے بیٹی کی گریجویشن پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ان کے اور خاندان کے لیے خوشی کا موقع ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں