ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضری، 26 لیڈی ڈاکٹرز سمیت 29 ملازمین فارغ

فہرستِ مضامین

کوئٹہ: بلوچستان کے محکمہ صحت نے طویل عرصے سے غیر حاضر رہنے والے 26 لیڈی ڈاکٹرز سمیت 29 ملازمین کو ملازمت سے برطرف کردیا۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق برطرف کیے جانے والوں میں 26 لیڈی میڈیکل آفیسرز، 2 میڈیکل آفیسرز اور ایک چوکیدار شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ ملازمین طویل عرصے سے اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر تھے، جس پر محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے انہیں ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔

محکمہ صحت کے مطابق ملازمین کی مسلسل غیر حاضری کے باعث یہ اقدام قواعد و ضوابط کے تحت کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں