حکومت اور پیپلز پارٹی میں اختلافات ختم، پسِ پردہ مذاکرات کامیاب

فہرستِ مضامین

اسلام آباد: حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان جاری سیاسی کشیدگی اور قانون سازی سے متعلق اختلافات ختم کرنے کے لیے ہونے والے پسِ پردہ رابطے کامیاب ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان جاری ڈیڈ لاک ختم کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے پیپلز پارٹی سے مذاکرات اور رابطوں کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو مکمل مینڈیٹ دیا تھا، جس کے بعد فریقین کے درمیان معاملات طے پانے کی راہ ہموار ہوئی۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی بھی قانون سازی کے معاملے پر لچک دکھانے پر آمادہ ہوگئی ہے، جس کے نتیجے میں دونوں جماعتوں کے درمیان حالیہ کشیدگی میں کمی آنے کا امکان ہے۔

حکومتی اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے درمیان اختلافات کے باعث قانون سازی کا عمل بھی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا، تاہم پسِ پردہ رابطوں کے بعد صورتحال میں بہتری آنے کی اطلاعات ہیں۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں