نیب کے 179 بڑے کیسز، کتنے انجام تک پہنچے؟

فہرستِ مضامین

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کے زیرِ نگرانی بڑے پیمانے پر تشہیر کیے گئے 179 میگا کرپشن کیسز میں سے اب تک صرف 2 مقدمات میں سزائیں سنائی جا سکی ہیں، جبکہ 21 ریفرنسز میں ٹرائل جاری ہے۔

تازہ اعداد و شمار نیب کے پراسیکیوٹر جنرل سید احتشام قادر نے دی نیوز کے ساتھ شیئر کیے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق نیب کے ریکارڈ میں اس وقت 86 ریفرنسز موجود ہیں۔ ان میں سے 41 ریفرنسز نیب قانون میں تبدیلیوں کے باعث منتقل یا واپس کیے جا چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 21 مقدمات میں ٹرائل جاری ہے، جبکہ 6 مقدمات بریت پر ختم ہو چکے ہیں۔

مزید 3 ریفرنسز واپس لیے گئے، ایک نمٹا دیا گیا اور ایک مقدمہ زیرِ تفتیش ہے۔ 4 مقدمات غیر فعال ہیں، 2 ختم ہو چکے ہیں جبکہ 5 مقدمات اپیل کے مرحلے میں ہیں۔

یوں نیب کے 179 میگا کرپشن کیسز میں اب تک صرف 2 مقدمات میں سزا سنائی گئی ہے، جبکہ بڑی تعداد میں کیسز مختلف قانونی اور عدالتی مراحل میں زیرِ التوا ہیں۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں