کرینہ اور سیف کے درمیان اسکرپٹس پر اکثر اختلاف کیوں ہوتا ہے؟

فہرستِ مضامین

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے انکشاف کیا ہے کہ فلموں کے اسکرپٹس کے انتخاب پر ان اور شوہر سیف علی خان کی اکثر رائے مختلف ہوتی ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں کرینہ کپور نے بتایا کہ کئی مرتبہ وہ کسی فلم کے اسکرپٹ میں خامیاں نکالتی ہیں یا اسے مسترد کردیتی ہیں، لیکن سیف علی خان کو وہی کہانی پسند آجاتی ہے اور وہ اس میں کام کرنے پر آمادہ ہوجاتے ہیں۔

کرینہ نے دلچسپ انداز میں بتایا کہ جب وہ کسی اسکرپٹ پر تنقیدی رائے دیتی ہیں تو سیف انہیں زیادہ محتاط اور سخت گیر قرار دیتے ہیں، جبکہ وہ خود سیف کے مشوروں کو بعض اوقات مذاق میں ٹال دیتی ہیں۔

اداکارہ کے مطابق دونوں کے فلمی انتخاب اور سنیما کو دیکھنے کا انداز ایک دوسرے سے مختلف ہے۔ کرینہ نسبتاً کمرشل اور عوامی پسند کی کہانیوں کو ترجیح دیتی ہیں، جبکہ سیف علی خان تجرباتی کہانیوں اور منفرد کرداروں کی جانب زیادہ مائل ہیں۔

کرینہ کا کہنا تھا کہ اس اختلافِ رائے کے باوجود دونوں ایک دوسرے کے فلمی فیصلوں پر گفتگو کرتے رہتے ہیں اور یہی ان کے درمیان دلچسپ نوک جھونک کی وجہ بنتی ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں