سعودی ولی عہد اور مصری صدر کی اہم ملاقات آج ہوگی

فہرستِ مضامین

سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کے درمیان آج قاہرہ میں اہم ملاقات ہوگی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

العربیہ نیوز نے مصری ایوان صدر کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملاقات کے دوران دونوں رہنما خطے میں ہونے والی حالیہ کشیدگی اور تازہ علاقائی پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔

ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی مجموعی صورتحال، علاقائی امن و استحکام اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات بھی زیرِ بحث آنے کی توقع ہے۔

سعودی ولی عہد اور مصری صدر سعودی عرب اور مصر کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کا دائرہ وسیع کرنے کے طریقوں پر بھی بات چیت کریں گے۔

ملاقات کو موجودہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان مشاورت میں مشترکہ مفادات اور خطے میں پیدا ہونے والے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ممکنہ اقدامات پر بھی گفتگو متوقع ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں