کراچی: شہر میں گرمی اور حبس کی شدت برقرار ہے، تاہم محکمہ موسمیات نے آج شام سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دباؤ مزید کمزور ہوگیا ہے، جس کے باعث کراچی میں سمندری ہواؤں کی آمد بحال ہونے کا امکان ہے۔
محکمے کا کہنا ہے کہ سمندری ہوائیں بحال ہونے کے باوجود شہر میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے رواں سال موسم سرما کے حوالے سے بھی پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملک کے شمالی اور بالائی علاقوں میں سردی کا دورانیہ طویل ہوسکتا ہے، جبکہ موسم سرما کی بارشیں بھی معمول سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔