ہیری بروک کی دھواں دار سنچری، سری لنکا کے خلاف 49 گیندوں پر 114 رنز

فہرستِ مضامین

انگلینڈ کے ٹی ٹوئنٹی کپتان ہیری بروک نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار اور جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی دوسری تیز ترین سنچری مکمل کرلی۔

ہیری بروک نے صرف 42 گیندوں پر سنچری مکمل کی اور 49 گیندوں پر 114 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔ ان کی اننگز میں 10 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے، جبکہ انہوں نے ایک اوور میں 30 رنز بھی بٹورے۔

ہیری بروک اور جوز بٹلر کے درمیان 60 گیندوں پر 128 رنز کی شاندار شراکت قائم ہوئی۔ بٹلر نے بھی جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 44 گیندوں پر 8 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 80 رنز اسکور کیے۔

انگلینڈ نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز کا بڑا مجموعہ بنایا۔

ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 135 رنز پر ڈھیر ہوگئی، یوں انگلینڈ نے میچ میں 119 رنز سے بڑی کامیابی حاصل کرلی۔

انگلینڈ کی اس کامیابی میں ہیری بروک کی دھواں دار سنچری نے مرکزی کردار ادا کیا۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں