پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور میزبان کرن خان نے دوسری شادی کرلی، جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے کیا۔
کرن خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی شادی اور پہلے عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔
میزبان نے تصاویر کا ایک خوبصورت کولاج پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنا پہلا عمرہ ادا کرلیا ہے اور اسی مقدس شہر میں دوسری بار نکاح کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔
کرن خان کے مطابق ان کے نکاح کی تقریب کاروباری شخصیت اشتیاق بیگ کے ساتھ ہوئی ہے۔
شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے کرن خان کے لیے نیک خواہشات اور مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔
شوبز شخصیات ندا یاسر، فہیمہ اعوان اور اظفر سمیت متعدد فنکاروں اور مداحوں نے بھی کرن خان کو زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر مبارک باد دی۔
کرن خان کی دوسری شادی اور عمرے کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔