تہران: اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران اپنے دشمنوں کو پسپا کرنے اور ملک کے دفاع کے لیے فوجی طاقت استعمال کرے گا۔
ایرانی اسپیکر کا کہنا تھا کہ ایران کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور دشمنوں کے خلاف مؤثر کارروائی سے گریز نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا، جبکہ دشمنوں کو پسپا کرنے کے لیے فوجی طاقت کا استعمال کیا جائے گا۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی برقرار ہے اور ایران کو مختلف محاذوں پر سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے۔