لاہور میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کے خلاف نظر بندی کا سلسلہ جاری ہے، علیمہ خان کے بعد نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو بھی 30 روز کے لیے نظربند کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو نظر بندی کے احکامات جاری ہونے کے بعد کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا ہے۔
دونوں بہنوں کی نظر بندی کے احکامات ڈپٹی کمشنر لاہور نے جاری کیے۔ حکام کے مطابق یہ کارروائی پولیس کی سفارش پر انسدادِ دہشتگردی قوانین کے تحت نافذ تھری ایم پی او کے تحت کی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پولیس نے عمران خان کی ایک اور بہن علیمہ خان کو بھی نظربند کرکے کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا تھا۔