معروف یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر رجب بٹ کی سابق اہلیہ ایمان فاطمہ نے بیٹے کیوان سلطان کی سالگرہ میں رجب بٹ کی شرکت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان سے دوبارہ ساتھ رہنے کی خواہش ظاہر کردی۔
رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کے درمیان تنازع کے بعد دونوں کی علیحدگی اور طلاق کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ تاہم بیٹے کی سالگرہ کے موقع پر ایمان فاطمہ کی دعوت پر رجب بٹ تقریب میں شریک ہوئے۔
رجب بٹ کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جن پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے گئے۔
رجب بٹ کی شرکت پر ردعمل دیتے ہوئے ایمان فاطمہ نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں اس بات پر خوشی ہے کہ رجب بٹ اپنے بیٹے کی سالگرہ منانے کے لیے تقریب میں آئے۔
ایمان فاطمہ نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رجب بٹ انہیں اور اپنے بیٹے کو بھی دوبارہ اپنے گھر لے جائیں اور دونوں کے درمیان مکمل صلح ہوجائے۔
ان کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔ کچھ صارفین نے ایمان فاطمہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دونوں کے درمیان صلح کی امید ظاہر کی، جبکہ بعض صارفین نے ان کے بیان پر تنقید بھی کی۔