کراچی میں گرمی برقرار، اکتوبر میں موسم مزید گرم ہونے کا امکان

فہرستِ مضامین

کراچی: شہر میں شدید گرمی اور حبس کا سلسلہ برقرار ہے، محکمہ موسمیات نے آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ آج بھی درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 21 ستمبر کو کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا، جو ستمبر 2017 کے بعد اس مہینے کا گرم ترین دن قرار دیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں رواں سال مون سون کا اختتام معمول سے پہلے ہوگیا۔ عام طور پر پاکستان میں مون سون کا سلسلہ 30 ستمبر تک جاری رہتا ہے، تاہم اس بار مون سون کے جلد اختتام کے باعث کراچی میں ستمبر کے دوران اکتوبر جیسی گرمی محسوس کی جارہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ایل نینو کے اثرات کے باعث اکتوبر میں بھی ملک کے مختلف علاقوں، خصوصاً کراچی میں موسم معمول سے زیادہ گرم رہنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں