ایران جنگ کے خاتمے کیلئے پاکستان کی توجہ ثالثی پر مرکوز ہے: وزیراعظم

فہرستِ مضامین

نیویارک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور جنگ کے خاتمے کیلئے اپنی ثالثی کی کوششوں پر مکمل توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان مخلص اور دیانت دار ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔

شہباز شریف نے بتایا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر ان سمیت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے دستخط کیے تھے، تاہم اس کے بعد پیش آنے والے واقعات غیر متوقع ثابت ہوئے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے امن کی کوششوں سے امید نہیں چھوڑی اور کشیدگی میں کمی کیلئے مزید پیش رفت کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کا عمل مسلسل جاری ہے جبکہ دوست ممالک بھی خطے میں امن کے حصول کی کوششوں میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں