ایشین گیمز کرکٹ: نیپال نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

فہرستِ مضامین

جاپان میں جاری ایشین گیمز کے کرکٹ ایونٹ میں نیپال نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر گروپ اے میں اہم کامیابی حاصل کرلی۔

گروپ اے کے میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز بنائے۔ افغانستان کی جانب سے فیصل خان اور نجیب اللہ زدران نے 30، 30 رنز کی اننگز کھیلی۔

نیپال کی جانب سے کوشل بھرٹل نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ للت راج بنشی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

103 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیپال کا آغاز بھی زیادہ اچھا نہ رہا اور اس کی 3 وکٹیں جلد گر گئیں، تاہم بعد میں سندیپ جورا نے 34 رنز کی اہم اننگز کھیل کر ٹیم کو سنبھالا۔

روہت نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 33 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور نیپال کو ہدف تک پہنچا دیا۔

نیپال نے 16 گیندیں قبل 5 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بنا کر میچ اپنے نام کرلیا۔

دوسری جانب ایشین گیمز کے گروپ بی کے میچ میں ہانگ کانگ نے عمان کو 41 رنز سے شکست دے دی۔

ہانگ کانگ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے، جس کے جواب میں عمان کی ٹیم 6 وکٹوں پر 80 رنز تک محدود رہی۔

یوں ہانگ کانگ نے 41 رنز سے کامیابی حاصل کرکے گروپ بی میں اہم پوائنٹس حاصل کرلیے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں