پاکستانی اداکار احد رضا میر نے اگلے سال شوبز انڈسٹری سے عارضی طور پر بریک لینے کا اعلان کردیا۔
احد رضا میر نے سوشل میڈیا پر براہِ راست گفتگو کے دوران مداحوں کے مختلف سوالات کے جوابات دیے اور اپنے آئندہ کے منصوبے سے بھی آگاہ کیا۔
اداکار نے بتایا کہ وہ اگلے سال انڈسٹری سے وقفہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ مداحوں کو اس فیصلے کے بارے میں پہلے ہی بتا دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ اس دوران مکمل طور پر منظرِ عام سے دور رہیں گے اور اپنا وقت اہلِ خانہ کے ساتھ گزاریں گے۔
احد رضا میر کے مطابق اس عرصے میں ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی فعال نہیں ہوگا۔ انہوں نے اپنے اس وقفے کو ایک طرح کی عارضی ریٹائرمنٹ قرار دیا۔