میر رضا کیس: تحقیقات مکمل کرنے کیلئے کمیشن کو مزید مہلت

فہرستِ مضامین

کراچی: سندھ حکومت نے میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ جمع کرانے کی مدت میں توسیع کردی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں کمیشن کی مدت بڑھانے کی منظوری دی گئی۔

کابینہ نے جوڈیشل کمیشن کو اپنی انکوائری رپورٹ جمع کرانے کے لیے 15 اکتوبر تک مزید مہلت دے دی ہے۔

اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ کمیشن اب تک کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں وسیع پیمانے پر کارروائی کرچکا ہے، جبکہ درجنوں گواہوں کے بیانات بھی قلمبند کیے جاچکے ہیں۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق کمیشن کو تحقیقات مکمل کرنے، تمام متعلقہ شواہد اور بیانات کا جائزہ لینے اور اپنی سفارشات مرتب کرنے کے لیے مزید وقت دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن نے گواہوں کے بیانات مکمل کرنے اور حتمی رپورٹ مرتب کرنے کے لیے مدت میں 15 اکتوبر تک توسیع کی درخواست کی تھی۔

کمیشن کی درخواست پر محکمہ داخلہ سندھ نے رپورٹ جمع کرانے کی مدت میں توسیع کی سمری سندھ کابینہ کو ارسال کی، جس کی منظوری اجلاس میں دے دی گئی۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں