کوشال مینڈس کپتان، سری لنکا نے سہ فریقی سیریز کے لیے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا

فہرستِ مضامین

سری لنکا کرکٹ نے پاکستان میں ہونے والی آئندہ سہ فریقی ون ڈے سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، جس کی قیادت کوشال مینڈس کریں گے۔

سری لنکا کا یہ اسکواڈ 2027 کے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں اہم قرار دیا جارہا ہے، جبکہ ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ کئی ابھرتے ہوئے کرکٹرز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

سری لنکا کا 16 رکنی اسکواڈ:
کوشال مینڈس (کپتان)، سہان آراچگے، دشمنتھا چمیرا، سچندو کولمباج، اویشکا فرنینڈو، اسیتھا فرنینڈو، جینتھ لیانگے، دلشان مدوشنکا، ایشان ملنگا، کمنڈو مینڈس، کامل مشارا، پاتھم نسانکا، پاوان رتھنائیکے، داسن شناکا، مہیش تھیکشانا اور دونیتھ ویلالاگے۔

اوپننگ بیٹر پاتھم نسانکا کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، تاہم ان کی پاکستان روانگی طبی معائنے اور کھیلنے کے لیے فٹ قرار دیے جانے سے مشروط ہے۔

سری لنکا کے ٹاپ آرڈر میں پاتھم نسانکا کے ساتھ اویشکا فرنینڈو، کامل مشارا اور پاوان رتھنائیکے شامل ہیں، جبکہ مڈل آرڈر میں سہان آراچگے، کمنڈو مینڈس اور جینتھ لیانگے موجود ہیں۔

سابق کپتان داسن شناکا آل راؤنڈ صلاحیتوں کے ساتھ ٹیم کا حصہ ہیں، جبکہ اسپن آل راؤنڈر دونیتھ ویلالاگے بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

بولنگ شعبے میں مہیش تھیکشانا اور سچندو کولمباج اسپن اٹیک کی قیادت کریں گے، جبکہ فاسٹ بولنگ میں دشمنتھا چمیرا، اسیتھا فرنینڈو، دلشان مدوشنکا اور ایشان ملنگا ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

سری لنکا پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کے ساتھ سہ فریقی ون ڈے سیریز میں شرکت کرے گا، جس کا آغاز 18 اکتوبر سے ہوگا۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں