بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے دبئی میں پاکستانی اداکارہ صبا قمر سے ملاقات کی اور انہیں گلدستے کے ساتھ خوبصورت انگوٹھی بھی تحفے میں دی۔
صبا قمر نے ملاقات کی تصاویر اور ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی، جس میں راکھی ساونت ہانیہ عامر کے گانے پر ڈانس کرتے ہوئے صبا قمر کی جانب آتی دکھائی دیں۔
راکھی ساونت نے صبا قمر کو گلدستہ پیش کیا، جبکہ ڈانس کا سلسلہ بھی جاری رکھا، جس کے بعد صبا قمر بھی ان کے ساتھ رقص میں شامل ہوگئیں۔
دونوں اداکاراؤں نے ملاقات کے دوران خوشگوار اور بے تکلف انداز میں وقت گزارا، جبکہ راکھی ساونت کی جانب سے دیا گیا تحفہ بھی اس ملاقات کا خاص حصہ بن گیا۔