صبور علی کا بیٹی کو کم عمری میں اسکول بھیجنے کا فیصلہ

فہرستِ مضامین

پاکستانی اداکارہ صبور علی نے اپنی ڈیڑھ سالہ بیٹی سیرینا کو پری اسکول بھیجنے کی وجہ بتا دی۔

حالیہ گفتگو کے دوران صبور علی نے بتایا کہ ان کی بیٹی سیرینا اس وقت پری اسکول جاتی ہے، جس پر میزبان نے بھی حیرت کا اظہار کیا۔

اداکارہ کے مطابق سیرینا کو پری اسکول میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں وہ فی الحال صرف 15 سے 20 منٹ گزارتی ہے، کھیلتی ہے اور پھر واپس گھر آجاتی ہے۔

صبور علی نے بتایا کہ کم وقت کے لیے اسکول جانے سے ان کی بیٹی کو دوسرے بچوں کے ساتھ گھلنے ملنے کا موقع مل رہا ہے اور اس طرح اس کی سماجی صلاحیتوں میں بہتری آرہی ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس عمر میں اسکول بھیجنے کا مقصد باقاعدہ تعلیم کے بجائے بچے کو ماحول، کھیل اور دوسرے بچوں کے ساتھ میل جول کا تجربہ فراہم کرنا ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں