ملک میں فسطائیت کا راج ہے، سلمان اکرم راجہ

فہرستِ مضامین

پی ٹی آئی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرے گی، بے گناہوں کا خون بہانے والے کسی لائحہ عمل کا حصہ نہیں بنیں گے، جنرل سیکریٹری

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ پورے ملک میں فسطائیت کا راج ہے، حکمران ہوش کے ناخن لیں، پی ٹی آئی کسی ایسے معاہدے کا حصہ نہیں بنے گی جو اصولوں کے خلاف ہو۔

لاہور ہائی کورٹ آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لیے عوام کا خون مقدم ہے اور پارٹی ایسے کسی لائحہ عمل کا حصہ نہیں بنے گی جس کے نتیجے میں بے گناہوں کا خون بہے۔

انہوں نے کہا کہ بے گناہ لوگوں کو بے گھر نہیں ہونے دیں گے، ہر قسم کی مشکلات برداشت کرنے کے لیے تیار ہیں، لیکن اصولوں سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

پی ٹی آئی جنرل سیکریٹری کا کہنا تھا کہ ان پر پارٹی کی حیثیت سے بہت سی ذمہ داریاں ہیں، وہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے مقدمات کو بھی دیکھ رہے ہیں۔

پنجاب سے لانگ مارچ میں شرکت کے حوالے سے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پنجاب سے قافلے ضرور شامل ہوں گے اور بڑی تعداد میں لوگ مارچ میں شرکت کریں گے۔

انہوں نے پشاور میں گزشتہ روز متعدد کارکنوں کے مبینہ اغوا کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں فسطائیت کا ماحول ہے اور متعلقہ حکام کو ہوش کے ناخن لینے چاہییں۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں