اداکارہ نیلم منیر کے گھر ننھے مہمان کی آمد، بیٹے کی پیدائش

فہرستِ مضامین

پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کی خبر سامنے آگئی، شوہر کے قریبی دوست نے سوشل میڈیا پر مبارکباد دے دی۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ اداکارہ کی جانب سے تاحال اس خوشخبری کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا، تاہم ان کے شوہر کے قریبی دوست نے سوشل میڈیا پر بچے کی آمد کی اطلاع دی ہے۔

ٹک ٹاک پر شیئر کی گئی پوسٹ میں اداکارہ کے شوہر کے دوست نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے عزیز دوست کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر جوڑے کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور نومولود کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

نیلم منیر کی جانب سے بچے کی پیدائش کے حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، اس لیے اس خبر کی مزید تفصیلات کی تصدیق ہونا باقی ہے۔

واضح رہے کہ نیلم منیر جنوری 2025 میں دبئی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔ ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے انہیں بھرپور مبارکباد دی گئی تھی۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں