روزانہ مونگ پھلی کھانے کا ایسا فائدہ جو آپ نہیں جانتے

فہرستِ مضامین

مونگ پھلی کھانے کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری، ٹائپ 2 ذیابیطس کا خطرہ کم کرنے میں مددگار

ایک طبی تحقیق کے مطابق مونگ پھلی کا باقاعدہ استعمال ٹائپ 2 ذیابیطس کا خطرہ کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

تحقیق میں 18 سے 33 سال کی عمر کے 63 صحت مند افراد کو شامل کیا گیا، جبکہ دیگر 27 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کا بھی تجزیہ کیا گیا۔ نتائج کے مطابق مونگ پھلی کے استعمال سے ٹائپ 2 ذیابیطس کا خطرہ 11 فیصد تک کم ہونے کا تعلق سامنے آیا۔

محققین نے واضح کیا کہ ابتدائی تحقیق میں شرکاء کی تعداد محدود تھی، اس لیے نتائج کی تصدیق کے لیے مزید تحقیق ضروری ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں