پیپلز پارٹی گورنر راج نہیں چاہتی، پھر مراد علی شاہ کی مشروط حمایت کیوں؟

فہرستِ مضامین

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج کو جمہوری طور پر ناپسندیدہ مگر آئینی طور پر غلط قرار نہ دیتے ہوئے اس کی مشروط حمایت کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کا سامنا کر رہا ہے، ایسے میں پی ٹی آئی کی قیادت کو اپنے مؤقف پر غور کرنا ہوگا۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا میں گورنر راج نہیں چاہتی، تاہم پی ٹی آئی کی قیادت کو سوچنا چاہیے کہ ملک کو درپیش دہشت گردی کے مسئلے کے دوران وہ ملک کو کس سمت لے جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گورنر راج جمہوری اعتبار سے ناپسندیدہ اقدام ہے، لیکن آئینی طور پر اسے غلط قرار نہیں دیا جا سکتا۔

مراد علی شاہ نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے معاملے پر پی ٹی آئی کو دہشت گردی کے خلاف واضح مؤقف اختیار کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر بات کرتے ہوئے اس کی وجہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کو قرار دیا اور گندم کی قلت کے تاثر کو مسترد کردیا۔

پنجاب کی طرز پر آٹے کی قیمتوں میں ریلیف دینے کے سوال پر مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت پہلے ہی گندم پر سبسڈی دے چکی ہے۔ اگر مزید ضرورت پیش آئی تو حکومت اضافی سبسڈی دینے پر بھی غور کرے گی۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں