لوگوں کو تنگ نہ کریں، ورنہ تباہی ہوگی: محمود اچکزئی

فہرستِ مضامین

قومی اسمبلی میں خیبرپختونخوا کی صورتِ حال پر بحث کے دوران اپوزیشن رہنما محمود خان اچکزئی نے حکومت سے صوبے میں کیے گئے اقدامات واپس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب بھی وقت ہے کہ حکومت اپنے فیصلوں پر نظرثانی کرے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ کسی قیدی کو ملاقات کی اجازت نہ دینا بھی ایک سنگین اقدام ہے۔ انہوں نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو تنگ نہ کیا جائے، کیونکہ اس طرح کا رویہ تباہی کی طرف لے جاتا ہے۔

اس موقع پر قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے بتایا کہ حکومتی وفد ان کے چیمبر میں موجود تھا، جبکہ اپوزیشن کا وفد کمیٹی روم میں بیٹھا ہوا تھا۔

اسپیکر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ حکومت آج بھی مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم مذاکرات کو کس نے سبوتاژ کیا، یہ سب کو معلوم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر جتنا کم بات کی جائے، اتنا ہی بہتر ہے۔

دوسری جانب محمود خان اچکزئی نے بتایا کہ ایک وقت ایسا بھی تھا جب فریقین کے درمیان معاہدہ طے پانے کی باتیں ہو رہی تھیں، لیکن بعد میں علامہ ناصر عباس نے آکر بتایا کہ معاہدہ نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ خیبرپختونخوا میں کیے گئے اقدامات واپس لے کر معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی جائے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں