میرے صدر نہیں، میرے شوہر، ٹرمپ کی پریس سیکریٹری کا دلچسپ بلنڈر

فہرستِ مضامین

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی پریس سیکریٹری کیٹی زاکاریا پہلی ہی پریس بریفنگ میں لفظی غلطی کر بیٹھیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔ غلطی پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے، جبکہ صدر ٹرمپ نے بھی ان کی کارکردگی پر ردِعمل دیا۔

امریکی وائٹ ہاؤس میں منگل کو ہونے والی کیٹی زاکاریا کی پہلی پریس بریفنگ محض 14 منٹ جاری رہی، تاہم اس دوران ان کی ایک غلطی نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔

بریفنگ کے دوران کیٹی زاکاریا صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کی کامیابیوں کا ذکر کر رہی تھیں کہ اچانک ان کی زبان پھسل گئی اور انہوں نے صدر کو ’میرے صدر‘ کہنے کے بجائے ’میرے شوہر‘ کہہ دیا۔ انہیں فوراً اپنی غلطی کا احساس ہوا اور انہوں نے جملہ درست کرلیا۔

اس مختصر لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کے بعد صارفین نے ان کی غلطی پر طنزیہ تبصرے کیے اور ان کی پہلی بریفنگ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

کیٹی زاکاریا نے بریفنگ کا آغاز ٹرمپ انتظامیہ کی کارکردگی اور کامیابیوں کو اجاگر کرتے ہوئے کیا، تاہم ان کے اندازِ گفتگو، جھجک اور تحریری نوٹس پر زیادہ انحصار کرنے پر بھی سوشل میڈیا صارفین نے سوالات اٹھائے۔

کیٹی زاکاریا کو جمعے کے روز سابق پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ کی جگہ مقرر کیا گیا تھا۔ اپنی پہلی بریفنگ میں انہوں نے صدر ٹرمپ کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا، لیکن ان کی کارکردگی توقعات کے مطابق بحث کا موضوع نہ بن سکی۔

ٹرمپ نے اپنی پریس سیکریٹری کے بارے میں کیا کہا؟

کیٹی زاکاریا کی پہلی پریس بریفنگ پر ردِعمل دیتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اچھا کام کر رہی تھیں، لیکن انہیں وہ مواد پسند نہیں آیا جو وہ پڑھ رہی تھیں، اسی لیے تبدیلی کی جا رہی ہے۔

جب ٹرمپ سے کیٹی زاکاریا کے ان کے خاندان سے تعلق کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے واضح کیا کہ وہ ان کے خاندان کا حصہ نہیں ہیں۔ تاہم، ٹرمپ کے مطابق ان کے بیٹے ماضی میں کیٹی زاکاریا کو ڈیٹ کر چکے ہیں۔

کیٹی زاکاریا کی پہلی پریس بریفنگ میں ہونے والی لفظی غلطی اور اس پر صدر ٹرمپ کے ردِعمل نے امریکی سیاست اور وائٹ ہاؤس کی ترجمان کی کارکردگی کو سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بنا دیا ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں