ناگن چورنگی کے قریب دوہرا قتل، بزرگ میاں بیوی گھر میں مردہ پائے گئے

فہرستِ مضامین

کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب ایک گھر سے بزرگ میاں بیوی کی لاشیں ملی ہیں، جنہیں بظاہر تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق جاں بحق میاں بیوی کی عمریں تقریباً 65 سے 70 سال کے درمیان ہیں، جبکہ لاشیں 10 سے 15 گھنٹے پرانی معلوم ہوتی ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی صورتِ حال سے اندازہ ہوتا ہے کہ دونوں کو تیز دھار آلے کے ذریعے قتل کیا گیا، تاہم واقعے کی اصل وجوہات اور حالات کا تعین تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی ہوسکے گا۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق میاں بیوی کچھ عرصہ قبل کینیڈا سے پاکستان منتقل ہوئے تھے۔ پولیس مختلف پہلوؤں سے واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے تاکہ قتل کے محرکات اور اس میں ملوث افراد سے متعلق حقائق سامنے لائے جاسکیں۔

واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں