محمد رضوان نے این سی سی آئی اے سے طلبی کی وجوہات پوچھ لیں

فہرستِ مضامین

کراچی: قومی کرکٹر محمد رضوان نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کو بذریعہ کورئیر اپنا جواب ارسال کردیا، جس میں انہوں نے ادارے کی جانب سے طلب کیے جانے اور اپنا موبائل فون واپس نہ کیے جانے سمیت مختلف امور پر سوالات اٹھائے ہیں۔

ذرائع کے مطابق محمد رضوان کی جانب سے بھیجے گئے خط میں این سی سی آئی اے سے وضاحت طلب کی گئی ہے کہ انہیں کس مقصد کے لیے طلب کیا گیا تھا اور ان کے خلاف کیا معاملہ زیرِ تفتیش ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان نے خط میں سوال اٹھایا کہ انہیں این سی سی آئی اے نے طلب کیوں کیا تھا؟ انہوں نے یہ بھی استفسار کیا کہ ان کا موبائل فون تاحال واپس کیوں نہیں کیا گیا۔

قومی کرکٹر نے مبینہ طور پر خط میں یہ سوال بھی اٹھایا کہ انہوں نے کس ضابطے یا نظم و ضبط کی خلاف ورزی کی ہے، اس بارے میں انہیں آگاہ کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق محمد رضوان نے این سی سی آئی اے سے یہ بھی پوچھا کہ انہیں کس وجہ سے طلب کیا جا رہا ہے اور ان کے خلاف کارروائی کی بنیاد کیا ہے۔

خط کے ذریعے قومی کرکٹر نے ادارے سے اپنے خلاف جاری معاملے کی وجوہات اور موبائل فون کی واپسی سے متعلق وضاحت طلب کی ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں