لاہور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا قافلہ مال روڈ پر ریگل چوک پہنچ گیا، جہاں وزیراعلیٰ پولیس کی پریزن وین پر چڑھ گئے اور کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی نے پولیس وین پر موجود کارکنوں سے اظہارِ یکجہتی کیا اور کہا کہ وہ کسی کو تنگ نہیں کر رہے بلکہ انہیں تنگ کیا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ جب تک ہمارے کارکنوں کو رہا نہیں کیا جاتا، وہ آگے نہیں بڑھیں گے۔
سہیل آفریدی نے پولیس وین سے اترنے سے انکار کردیا، جس کے بعد پولیس اہلکار وزیراعلیٰ سمیت وین کو وہاں سے لے گئے۔
واقعے کے دوران مال روڈ پر سیاسی کارکنوں اور پولیس کے درمیان کشیدگی کی صورتحال پیدا ہوگئی۔ وزیراعلیٰ کے قافلے کی موجودگی اور پولیس وین پر چڑھنے کے واقعے نے موقع پر موجود افراد کی توجہ حاصل کرلی۔