ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

فہرستِ مضامین

اسلام آباد: سپریم کورٹ سے ضمانت منظور ہونے کے باوجود انسانی حقوق کی وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس دونوں کو اپنی تحویل میں لے کر اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئی۔

سپریم کورٹ سے ضمانت منظور ہوئی تھی

واضح رہے کہ آج ہی سپریم کورٹ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانتیں منظور کی تھیں۔

جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے دونوں کو دو، دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

عدالت نے قرار دیا تھا کہ ضمانت اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت مقدمے کے حتمی فیصلے تک مؤثر رہے گی۔

سماعت کے دوران جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے تھے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ دونوں وکیل ہیں، اس لیے عدالت ان کی عزت رکھ رہی ہے، تاہم انہیں بھی عدالت کے ڈیکورم کا خیال رکھنا چاہیے۔

سپریم کورٹ کے حکم کے بعد رہائی پانے والے دونوں وکلا کی دوبارہ گرفتاری کی وجہ پولیس ذرائع نے فوری طور پر واضح نہیں کی۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں