ٹی ایم سی گڈاپ اور ابراہیم حیدری کے درمیان ٹیکس وصولی کا تنازع پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین ٹی ایم سی ابراہیم حیدری سمیت چھ افسران کو معطل کردیا۔
معطل افسران میں ٹاؤن میونسپل کمشنر، ڈائریکٹر ٹیکس، ڈپٹی ڈائریکٹر، ٹیکس افسر اور کانٹریکٹر شامل ہیں
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عدالت نے ٹاؤن کے درمیان ٹیکس وصولی کا تنازع کےحل کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ٹی ایم سی ابراہیم حیدری نے ٹیکس وصولی کے لئے جامشورو پر غیر قانونی چنگی بنادی ہے۔
وکیل درخواست گزار نےکہا کہ عدالتی احکامات کے برخلاف ٹی ایم سی ابراہیم حیدری غیر قانونی طور پر ٹیکس وصول کررہا ہے۔ ناظر کی رپورٹ میں بھی غیر قانونی چنگی کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔
عدالت نے آئندہ سماعت تک توہین عدالت کے ملزمان سے شوکاز نوٹس کا جواب طلب کرلیا