لڑکیوں کے عالمی دن پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا پیغام “بیٹیاں ہمارا فخر اور مستقبل ہیں”

فہرستِ مضامین

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لڑکیوں کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر کی بچیوں کو ہمت، حوصلے اور عزم پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے خصوصی پیغام میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ “ہماری بیٹیاں نہ صرف ہمارا فخر ہیں بلکہ ہمارا روشن مستقبل بھی ہیں۔”

انہوں نے کہا کہ ہر بیٹی کو تعلیم، صحت، تحفظ اور مساوی مواقع تک بلا تفریق رسائی دینا پیپلز پارٹی کے منشور کا بنیادی جزو ہے۔ یہ وژن بانیٔ پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سوچ کا حصہ اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا خواب بھی تھا۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ جب ایک بچی تعلیم یافتہ اور بااختیار بنتی ہے تو وہ نہ صرف اپنی زندگی بدلتی ہے بلکہ پوری قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے لڑکیوں کے عالمی دن پر ایک نئے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا: “ہم ایسا پاکستان بنائیں گے جہاں ہر بچی کو سیکھنے، بڑھنے اور قیادت کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہو۔”

ان کا کہنا تھا کہ قوم کا اصل مستقبل اس کی بیٹیوں کی کامیابیوں میں نمایاں ہوتا ہے، اور پیپلز پارٹی کا خواب ایک ایسا پاکستان ہے جہاں ہر بچی آزادی سے خواب دیکھ سکے اور مساوات کے ساتھ اپنی منزل حاصل کر سکے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں