وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے دو روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے

فہرستِ مضامین

وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے دو روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے، جہاں قیام کے بعد وہ امریکا روانہ ہوں گے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج صبح اسلام آباد سے خصوصی طیارے کے ذریعے برطانیہ روانہ ہوئے۔ پرواز نے ایندھن بھرنے کے لیے استنبول میں تقریباً دو گھنٹے قیام کیا، جس کے بعد وزیراعظم اور ان کا وفد لندن کے لیے روانہ ہوا۔

وزیراعظم شہباز شریف لندن میں دو روز قیام کریں گے، جس کے دوران ان کی مختلف ملاقاتیں اور اہم مصروفیات متوقع ہیں۔

برطانیہ کے دورے کے اختتام پر وزیراعظم امریکا روانہ ہوں گے، جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم نیویارک میں جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

اقوام متحدہ کے شیڈول کے مطابق جنرل اسمبلی کا اعلیٰ سطحی ہفتہ 22 سے 29 ستمبر تک نیویارک میں جاری رہے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 25 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، جہاں وہ علاقائی اور عالمی امور سمیت پاکستان کے اہم مؤقف پر بات کریں گے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں